9 اگست 2012 - 19:30

صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ نے کہا ہے کہ نمازعید سعید فطر دشمنوں کے مقابلے میں دین اسلام کی قدرت کی نمائش ہے۔

ابنا: صوبہ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد نقی لطفی نے ۸اگست کونمازعید فطرکی ہماہنگی کونسل کی نشست میں کہا ہے کہ نمازعید فطرامت مسلمہ اوراسلامی جمہوریہ کے نظام کی عظمت اوراقتدارکی نمائش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ہمیشہ مسلمانوں کی منظم جماعت سے خوفزدہ ہوتا ہے لہذا ہمیں نمازعید فطرکوانتہائی شان وشوکت سے ادا کرنا چاہیے اوراسلامی نظام کے دشمنوں کے سامنےایرانی عوام کی یکجہتی اوراتحاد کا ثبوت دیں۔صوبہ ایلام کی اسلامی تبلیغات آرگنائزیشن کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تدبیرسے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کوقدس کے عالمی دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اورایرانی عوام ہرسال انتہائی شان وشوکت سے اس عظیم دن کومناتی ہے۔حجۃ الاسلام نوری نے واضح کہا ہے کہ خطے کی تبدیلیوں اوراسلامی بیداری کے پیش نظر اس سال اس پروگرام کا انعقاد بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے.

.......

/169